Ad Code

Responsive Advertisement

جھنگ میں بطور ڈپٹی کمشنر ایک سال مکمل ہوا۔۔۔




ڈپٹی کمشنر عبد اللّٰہ خرم نیازی کی جھنگ کی بے مثال تعمیر و ترقی اور انقلابی و عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی مبارک، سلامت اور خوبصورت کاوش ضلع جھنگ کے عوام کی آنکھوں میں ہمیشہ مہکتی رہے  گی جس نے نقشہ جھنگ کی تقدیر بدل ڈالی


اللّٰہ رب العزت کی مدد،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی خصوصی کاوش اور ضلع بھر کی عوام کے تعاون سے پسماندگی کا شکار ضلع جھنگ کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر جھنگ عبد اللّٰہ خرم نیازی


ضلع بھر میں ریکارڈ تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل سے جھنگ شہر کا نقشہ بدل چکا ہے


 عوامی فلاح و بہبود کے درجنوں انقلابی اقدامات سے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی روایت سے آزاد کر دیا گیا


چند انقلابی و مثالی اقدامات جو قابل ذکر ہیں


1_ شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہری میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں شکایات کا ازالہ کیا گیا


2_ ڈومیسائل کے اجرا کے لیے 

ون ونڈہ کاؤنٹر سسٹم قائم کیا گیا جس سے گھر بیٹھے

 اپلائی کرنے کے بعد بذریعہ ڈاک شہریوں کو 24 گھنٹوں میں ڈومیسائل گھر پہنچانے کا عمل جاری ہے


3_ شہریوں کی سالوں سے زیر التوا چار ہزار پرچہ رجسٹری کے انتقالات کو پاس کروایا گیا اور بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک شہریوں کو گھر پہنچایا گیا


4_ ملک کی تاریخ میں پہلی بار "عدالت اب موقع پر" اقدام کے تحت زمینوں کے ونڈہ جات کے کیسز کو ایک ہی دن موقع پر عدالت لگا کر چار ہزار سے زائد تقسیم کے کیسز کو نمٹایا گیا


5_ کالونی اور ڈسٹرکٹ کلکٹر کی عدالت میں برسوں سے زیر التوا تین ہزار کیسوں کا میرٹ پر فیصلہ کر کے نمٹایا گیا ہے


6_ پرائس کنٹرول میکینزم پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہوئے شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی سے نجات دلائی


7_ پنجاب سٹیژ پروگرام کے چھ سال سے التوی کا شکار اربوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کروایا گیا


8_ جھنگ میونسپل کمیٹی کو کروڑوں روپے کی نئی اور جدید مشینری فراہم کروائی گئی


9_ صفائی کیلئے استعمال ہونے والے گدھا ریڑھی کے فرسودہ کلچر کا خاتمہ ہوا


10_ 2 ارب 55 کروڑ کی لاگت سے جھنگ شہر کی دہائیوں سے ناکارہ سیوریج کی بحالی پر ہنگامی اقدامات کا آغاز کروا گیا


11_ جھنگ شہر کے تین ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل بحال و دیگر کی تکمیل کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے


12_ ایک سو پچھتر سالہ شہر کی تاریخ میں پہلی بار "میرا شہر جھنگ"کے نام سے شہر کو خوبصورت بنانے کے منصوبے شروع کیے گئے


13_ جھنگ شہر کے چوک چوراہوں پر مانومنٹس و ماڈل لگانے کے ساتھ دیواروں پر ثقافتی ورثہ و رنگوں کو اجاگر کیا گیا


14_ فرسودہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار گرین بیلٹس کو مرمت و روغن کے بعد بحال کیا گیا


15_ جھنگ شہر کی تاریخ میں پہلی بار "سر سبز جھنگ " کے نام سے شجرکاری کا میگا منصوبہ شروع کیا گیا


16_ گرین بیلٹس اور چوک چوراہوں پر پی ایچ لاہور کی ٹیم کی نگرانی میں خوبصورت اور بڑے سائز کے  پودے لگوائے گئے


17_ موسم بہار کی آمد کے ساتھ شہر کو پھولوں سے سجانے کیلئے نرسریوں کو قائم کیا گیا ہے


18_ دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کروایا گیا


19_ جھنگ گوجرہ روڑ،نواز چوک روڑ ،چرچ روڑ،لاری اڈا کے اطراف سڑکوں کی تعمیر ہوئی۔


20_ سبزی منڈی روڑ،کلمہ چوک روڑ اور جھنگ سٹی میں نئی سڑکوں میں کارپٹ سڑکوں کے منصوبے مکمل ہوئے۔


21_ سڑکوں کی اطراف برساتی نالوں کی تعمیر سے سیوریج کے دیرینہ مسائل کے خاتمے کو یقینی بنایا گیا ہے


22 _ جھنگ شہر میں فرسودہ اور خستہ ہالی کا شکار گلیوں اور بازاروں کو ٹف ٹائل سے پختہ کیا کیا گیا


23_ جھنگ شہر کے عین وسط میں ضلع کا پہلا "لیڈیز پارک" چھ ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔


24 _ پندرہ سال سے زیر التوا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے غلام نبی بلاک کو مکمل کروایا گیا ہے۔


25_ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی زیر تعمیر نئی میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی پر کام آخری مراحل میں ہے۔


26_ خستہ ہالی کا شکار ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے متعدد وارڑز کو بحال لیا گیا ہے


27_ جم خانہ کلب کی تعمیر و توسیع کے عالی شان منصوبہ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔


28_ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہزاروں نوجوانوں کو سرکاری سطح پر کھیلوں کے موقع فراہم کیے گئے اور کروڑوں روپے کے انعامات دیئے گئے


29_ جھنگ شہر عرصہ سے بند پڑے فلٹریشن پلاٹس کو مخیر حضرات کے توان سے بحال کروایا


30_ "اب گاؤں چمکیں گے"مہم پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے بیس گاؤں کو ماڈل ویلیج بنایا گیا۔


سنہری کارکردگی کے حوالہ سے تعمیر و ترقی اور انقلابی و عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر شہریوں کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں۔۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر عبد اللّٰہ خرم نیازی

Post a Comment

0 Comments