Ad Code

Responsive Advertisement

جھنگ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا شورکوٹ کا دورہ ۔

  ڈی پی او نے الیکشن میں فول پروف سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے آراو آفس اور پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ کیا ۔ڈی پی او نے پولیس افسران کو الرٹ سکیورٹی اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔ڈی پی او کے احکامات پر ضلع بھر میں قیام امن کیلئے پولیس اور پاک آرمی نے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا شورکوٹ کا دورہ ۔ ڈی پی او نے الیکشن میں فول پروف سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے آراو آفس اور پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ کیا ۔ڈی پی او نے پولیس افسران کو الرٹ سکیورٹی اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کیں .ڈی پی او کے احکامات پر قیام امن کیلئے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ فلیگ مارچ میں سرکل افسران ، ایس ایچ اوز ، ٹریفک پولیس ، ایلیٹ فورس ، ریسکیو 1122 اور پاک فوج کے دستے شریک ہوئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔ جملہ پولیس افسران مرتب شدہ سکیورٹی پلان اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، نفرت آمیز مواد کی تشہیر کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور مختصر وقت میں بہتر رسپانس کیلئے سیکورٹی پلان کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ۔ پولنگ اسٹیشنز اور اطراف میں امن و امان کے قیام کیلئے کلسٹر ڈیوٹی ، سیکٹرز اور سب سیکٹرز انچارجز مسلسل رابطے میں رہیں گے ۔ سرکل افسران اپنے سرکلز ہائے میں منظم اور الرٹ ڈیوٹی یقینی بنائیں گے ۔




Post a Comment

0 Comments