کتنی سیٹیں اور کہاں کہاں سے ہم کیسے سیٹیں نکال سکتے ہیں ایک مکمل تفصیلی پوسٹ۔
تحریک انصاف کو اگر حکومت بنانی ہے تو سب سے پہلے انکو جنرل الیکشن میں 135 کا گولڈن نمبر حاصل کرنا ہوگا۔ اسکے بعد وہ کسی بھی جماعت جسکے پاس انتخابی نشان ہوگا اسمیں شمولیت اختیار کریں اور مخصوص نشستیں لیکر حکومت بنا سکتے ہیں۔
مگر کیا 135 کا یہ گولڈن نمبر حاصل کیا جا سکتا ہے؟
میرے خیال سے دنیا کا کوئی کام ناممکن نہیں ہے۔ اور آج میں چاہتا ہوں کہ اس بظاہر ناممکن کو کیسے ممکن بنایا جا سکتا ہے اسکو دیکھا جائے۔
سب سے پہلے تو آپ نے پولنگ ایجنٹ پورے کرنے ہیں انکو مکمل انفارمیشن دینی ہے۔ فارم 45 کی تصدیق شدہ کاپی کے بغیر باہر نہیں آنا اور فارم 45 باقی جن سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کو ملے گا اسکی پکچر بنا لینی ہے۔
دوسرا کوشش کریں صبح سویرے جاگیں دو نوافل ادا کریں اور فیملی کے ساتھ جائیں ووٹ کاسٹ کریں۔ پورا سال ناشتہ کرتے ہو ایک دن ناشتہ نہ بھی کیا تو کچھ نہیں ہوگا۔
تیسرا آپ نے کوشش کرنی ہے کہ پولنگ سٹیشن پر اپنا اور اپنی پارٹی کا ذیادہ سے ذیادہ ووٹ 12 یا 2 بجے تک پول کر دیں۔ اسکے بعد شام کے وقت اگر ووٹر رہ جاتے ہیں تو 5 بجے سے پہلے پہلے انکو احاطہ پولنگ سٹیشن میں داخل کر دیں کیونکہ قانونی طور پر احاطہ کے اندر موجود لوگوں کا ووٹ کاسٹ ہوگا۔
اب 135 کا فگر کیسے پورا ہوگا اس طرف آتے ہیں۔
دیکھیں ہم کو کم سے کم پختون خواہ سے 38 سے 40 سیٹیں چائیے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ ناممکن ہے ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔
چترال سے 1
سوات 3
دیر 3
ملاکنڈ 1
بونیر 1
شانگلہ 1
بٹگرام 1
مانسہرہ 1
ایبٹ آباد 2
ہری پور 1
صوابی 2
مردان 3
چارسدہ 2
نوشہرہ 2
پشاور 5
خیبر 1
مہمند 1
کوہاٹ 1
ہنگو 1
کرک 1
بنوں 1
ساؤتھ وزیرستان 1
ٹانک 1
0 Comments