ذرائع کے مطابق سائفرکیس، توشہ خانہ اور نکاح کیس کےخلاف اپیلیں کل دائر کی جاسکتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سےکل وکیل سلمان صفدراپیلیں دائر کریں گے۔
سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری،
توشہ خانہ کا فیصلہ 31 جنوری اور نکاح کیس کا فیصلہ 3 فروری کو سیشن عدالت نےسنایا تھا۔
دو ہفتے گزرنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے سزا کیخلاف اپیلیں تاحال دائر نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ 10 فروری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی ہے۔ اے ٹی سی نے مختلف مقدمات میں 1،1لاکھ اور 5،5 لاکھ کے مچلکےجمع کرانے کا حکم دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے تھانہ آر اے بازار ،تھانہ نیوٹاؤن سمیت 13مقدمات میں ضمانتیں منظور کی گئیں۔
0 Comments